Jump to content

خدا سے ظلم کا شکوہ ضرور میں نے کیا

From Wikisource
خدا سے ظلم کا شکوہ ضرور میں نے کیا
by نوح ناروی
331244خدا سے ظلم کا شکوہ ضرور میں نے کیانوح ناروی

خدا سے ظلم کا شکوہ ضرور میں نے کیا
بڑا قصور یہ اے رشک حور میں نے کیا

کسی سے دل کا لگانا گناہ ہے ناصح
جو یہ قصور ہے تو یہ قصور میں نے کیا

وہ ذکر وعدۂ وصل عدو پہ کہتے ہیں
ضرور میں نے کیا بالضرور میں نے کیا

ترا خیال مرے دل میں آ نہیں سکتا
کہ جس کو دور کیا اس کو دور میں نے کیا

جناب نوحؔ زمانے کا اعتبار نہیں
برا کیا جو کسی سے غرور میں نے کیا


This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author.