حال دل میرؔ کا رو رو کے سب اے ماہ سنا
Appearance
حال دل میرؔ کا رو رو کے سب اے ماہ سنا
شب کو القصہ عجب قصۂ جانکاہ سنا
نابلد ہو کے رہ عشق میں پہنچوں تو کہیں
ہمرا خضر کو یاں کہتے ہیں گمراہ سنا
کوئی ان طوروں سے گزرے ہے ترے غم میں مری
گاہ تو نے نہ سنا حال مرا گاہ سنا
خواب غفلت میں ہیں یاں سب تو عبث جاگا میرؔ
بے خبر دیکھا انہیں میں جنہیں آگاہ سنا
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |