جلوۂ ارباب دنیا دیکھیے

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
جلوۂ ارباب دنیا دیکھیے
by امداد علی بحر

جلوۂ ارباب دنیا دیکھیے
سوانگ ہے یہ بھی تماشا دیکھیے

سیر کو اٹھے تو ہیں وحشی مزاج
باغ جاتے ہیں کہ صحرا دیکھیے

گر‌ چہ تل ہے اس کے منہ پر خوش نما
نحس ہے کیا ایک تارا دیکھیے

روئیے جتنا رلائے ہجر یار
گھر میں بیٹھے سیر دریا دیکھیے

چرخ مینائی موافق ہو اگر
دور دور جام صہبا دیکھیے

یا الٰہی خیر پھر آئے بہار
کیا حرارا لائے سودا دیکھیے

کل جو کچھ صورت ہوئی تھی مٹ گئی
اور ہی ہے آج نقشا دیکھیے

ابرووں میں پھر گرہ پڑنے لگی
بل طبیعت میں پھر آیا دیکھیے

دردمند چشم ہیں درماں طلب
دیکھتے بھی ہیں مسیحا دیکھیے

انتظار یار کہتا ہے یہی
زندگی جب تک ہے رستا دیکھیے

وصل ثابت ہے تفادل سے مگر
کب وہ آتا ہے زمانا دیکھیے

کیا بلائے بد ہے یہ باد خزاں
ہو گئی سب پھول پتا دیکھیے

بزم نا پرساں میں قسمت لائی ہے
بیٹھیے اپنی اگر جا دیکھیے

بحرؔ اگر چمکا ستارہ عیش کا
لیلیٔ گردوں کا مجرا دیکھیے

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse