بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں
by اکبر الہ آبادی
295166بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاںاکبر الہ آبادی

بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں
اکبرؔ زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
پوچھا جو میں نے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse