اے دل بے ادب اس یار کی سوگند نہ کھا

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
اے دل بے ادب اس یار کی سوگند نہ کھا
by سراج اورنگ آبادی
293789اے دل بے ادب اس یار کی سوگند نہ کھاسراج اورنگ آبادی

اے دل بے ادب اس یار کی سوگند نہ کھا
توں ہر اک بات میں دل دار کی سوگند نہ کھا

روح چندر بدن اے بو الہوس آزردہ نہ کر
خوب نہیں تربت مہیار کی سوگند نہ کھا

یہ ادا سرو میں زنہار نہیں اے قمری
یار کے قامت و رفتار کی سوگند نہ کھا

خوف کر خط کی سیاہی ستی اے وعدہ خلاف
ہر گھڑی مصحف رخسار کی سوگند نہ کھا

اپنی آنکھوں کی قسم کھا کہ لیا نہیں میں نے
جان لے کر دل بیمار کی سوگند نہ کھا

پیچ دے دے کے مرے دل کوں پریشاں تو کیا
ناحق اس زلف گرہ دار کی سوگند نہ کھا

تاب اس رخ کی تجلی کی نہیں تجھ کوں سراجؔ
توں عبث شعلۂ دیدار کی سوگند نہ کھا

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse