Jump to content

اے تازہ نہال عاشقی کے مالی

From Wikisource
اے تازہ نہال عاشقی کے مالی
by میر تقی میر
315103اے تازہ نہال عاشقی کے مالیمیر تقی میر

اے تازہ نہال عاشقی کے مالی
یہ تونے طرح ناز کی کیسی ڈالی
سب تجھ سے جہاں بھرا ہے تس کے اوپر
دیکھیں ہیں کہ جاے ہے گی تیری خالی


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.