ادائے دل فریب سرو قامت

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
ادائے دل فریب سرو قامت
by سراج اورنگ آبادی
294524ادائے دل فریب سرو قامتسراج اورنگ آبادی

ادائے دل فریب سرو قامت
قیامت ہے قیامت ہے قیامت

شہید خنجر الفت موا نہیں
سلامت ہے سلامت ہے سلامت

نہ کرنا جی کوں قرباں تجھ قدم پر
ندامت ہے ندامت ہے ندامت

جماعت میں پری رویوں کی تجھ کوں
امامت ہے امامت ہے امامت

سراجؔ اب عیش کے گلشن کا پانی
ملامت ہے ملامت ہے ملامت

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse