آؤ کچھ شغل کریں بیٹھے ہیں عریاں اتنے

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
آؤ کچھ شغل کریں بیٹھے ہیں عریاں اتنے
by قائم چاندپوری

آؤ کچھ شغل کریں بیٹھے ہیں عریاں اتنے
پھاڑیں سینہ ہی گو ہاتھ آئے گریباں اتنے

آہ کوئی جو اسے آن کے سمجھاتا ہو
دیکھتے ہیں کھڑے ہندو و مسلماں اتنے

سچ کہہ اے باد صبا ہے کسی گل پر یہ بہار
تو نے دیکھے ہیں زمانے کے گلستاں اتنے

شور محشر کا رہے کیوں نہ ترے کوچہ میں
جس جگہ ہوویں اکٹھے دل نالاں اتنے

ہم سے واماندوں کو اللہ نباہے تو نبھیں
تن سو یہ خستہ و درپیش بیاباں اتنے

دم بھی کچھ چیز ہے جب چوک گیا بات تمام
کون سی زیست پہ تو کرتا ہے ساماں اتنے

تجھ کو قائمؔ رکھے اللہ بہت سا اے امیر
مجتمع سائے میں ہیں جس کے سخنداں اتنے

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse