Page:Biwi-ki-tarbiyat-khwaja-hasan-nizami-ebooks.pdf/3

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
This page has not been proofread.

ھو الکل یا معین

کتاب بیوی کی تعلیم کا دوسرا حصہ

بیوی کی تربیت

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

کیونکر لکھوں، دل شرمندہ ہے، گناہ کا عذر گناہ سے بر تر ہوتا ہے، آج سے پورے تین سال پہلے بیوی کی تعلیم نامی کتاب کا دوسرا حصہ لکھنے کا ارادہ ہوا تھا اور لیلیٰ خواجہ بانو کی رائے سے یہ بات ٹھہری تھی کہ دوسرے حصہ میں ایسی باتیں لکھی جائیں، جو علم و عمل دونوں کو فائدہ دیں۔ اور یہ باتیں خود عورتوں سے پوچھ پوچھ کر قلمبند ہوں؛ تاکہ پڑھی لکھی سمجھ دار، تجربہ کار بیویوں کے خیالات سے نئی تعلیم اور نئی سمجھ کی لڑکیاں فائدہ اٹھائیں اور گھرداری کے معامل عملی طور سے سمجھیں۔ خواجہ بانو نے میرے مشورہ سے سولہ سوال تیار کیے۔ اور زنانہ