Page:Asbab-e-Baghawat-e-Hind.pdf/3

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
This page has been proofread.

Asbab-e-Baghawat-e-Hind
رسالہ اسباب بغاوت ہند
از سر سید احمد خان
صفحہ نمبر 1


بسم اللہ الرحمن الرحيم

ازبندہ خضوع و التجا سید - بخشایش بندہ از خدا میز سید

گر من کنم آنکہ آن مرا نازیبات - تو کن ہمہ آنکہ آن ترا میز سید


سرکشی ہندوستان کے جواب مضمون میں جو میں نے اصلی اسباب بغاوت ہندوستان کے بیان کئے تھے اگر چہ دل چاہتا تھا کہ اب ان کو صفحہ روزگار پر سے مٹا دوں بلکہ اپنے دل سے بھی بھلا دوں کیونکہ جو اشتہار جناب ملکہ معظمہ کوئین وکٹوریا دام سلطنتہا نے جاری کیا ہے حقیقت وہ بغاوت کے ہر ایک اصلی سبب کا پورا علاج ہے حق یہ ہے کہ اشتہار کا مضمون دیکھ کر بغاوت کے سبب لکھنے والوں کے ہاتھ سے قلم گر پڑے کسی کو ضرورت نہ رہی کہ اب ان کی تشخیص کریں اسلئے کہ اب ان کا علاج پورا ہو گیا۔

مگران فساد کے اصلی سببوں پر غور کرنا اور اپنی صداقت سے سچے سچے سببوں کا بیان کرنا میں ایک عمدہ خیر خواہی اپنی گورنمنٹ کی سمجھتا ہوں ، اس لئے مجھ پر واجب ہے کہ گو ان کا علاج بہ خوبی ہوگیا پھر بھی جو سبب میرے دل میں ہیں ان کو بھی ظاہر کردوں ۔
سچ ہے کہ بہت بڑے بڑے دانا اور تجربہ کار لوگوں نے اس بغاوت کے سبب لکھے ہیں مگر امید ہے کہ شاید کسی ہندوستانی