User:Hammad/Sandbox

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

مورمن کی کتاب، کتاب مقدس کی طرح مقدس نوشتوں کی جلد ہے یہ کتاب قدیم امریکی باشندوں کے ساتھ خدا کے معاملات اور ابدی خوش خبری کی معموری پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب بہت سے قدیم نبیوں نے مکاشفہ اور نبوت کی روح سے لکھی۔ سونے کے اوراق پر تھی ان تحریروں سے مورمن نامی نبی و تاریخ دان نے حوالہ جات لئے اور خلاصہ لکھا۔ اس تاریخ سے دو بڑی تہذیبوں کے احوال کا پتہ چلتا ہے۔ ایک جو ۲۰۰ ق م میں یروشلم سے آئی اور بعد میں دو قوموں میں بٹ گئی جو نفیوں اور لامنوں کے نام سے مشہور ہوئیں۔ دوسری بہت پہلے اس وقت آئی جب داوند نے بابل کے برج پر لوگوں کی زبانوں میں اختلاف ڈالا یہ گروہ یاردیوں کے نام سے جانا جاتا ہے ہزاروں سال بعد سوائے لامنوں کے سب تباہ ہو گئے اور یہ امریکی آباؤ اجداد ہیں۔

اپنے جی اٹھنے کے فورا بعد نیفیوں کو خداوند یسوع مسیح کا خود تعلیم دینا عظیم ترین واقعہ ہے جو کہ مورمن کی کتاب میں رقم ہے یہ انجیل کی تعلیم اور نجات کے منصوبے کے خاکہ کی وضاحت کرتا، اور لوگوں کو بتاتا ہے کہ اس زندگی میں سلامتی اور آنے والی زندگی میں ابدی نجات حاصل کرنے کی خاطر نہیں کیا کرنا ضروری ہے۔

مورمن جب اپنی تحریروں کو مکمل کر چکا تو اس نے احوال اپنے بیٹے مرونی کے سپرد کیے جس نے اس میں کچھ اپنی باتیں بھی شامل کیں اور اور ان کو کمورا کی پہاڑی میں چھپا دیا تب دوبارہ جی اٹھنے والی جلالی ہستی وہی مرونی ۲۱ ستمبر ۱۸۲۳ء کو نبی جوزف سمتھ کو دکھائی دیا اور اسے قدیم تاریخ کے بارے میں بتایا اور ہدایت کی کہ اسے اس کا انگریزی زبان میں ترجمہ کرنا ہے۔

مقررہ وقت پر یہ اوراق جوزف سمتھ کے سپرد کیے گئے جس نے خدا کی قدرت اور محبت سے ان کا ترجمہ کیا یہ تواریخ اب کئی زبانوں میں نئی اور اضافی گواہی کے طور پر شائع ہو چکی ہے کہ یسوع زنده خدا کا بیٹا ہے اور جو کوئی بھی اس کی طرف رجوع لائے اور اس کی انجیل کے قوانین اور رسوم مانے نجات پائے گا۔

نبی جوزف سمتھ نے اس تاریخ کے بارے میں فرمایا کہ میں نے بھائیوں کو بتایا کہ مورمن کی کتاب زمین پر موجود کسی بھی کتاب سے زیادہ درست ہے اور یہ ہمارے مذہب میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے کوئی بھی آدمی کسی اور کتاب کی نسبت اس کتاب میں دی گئی تعلیم کے مطابق زندگی گذار کر خدا کے قریب تر ہو سکتا ہے۔

جوزف سمتھ کے علاوہ خداوند نے گیارہ دوسرے آدمیوں کو بھی چُنا کہ وہ خود سونے کے اوراق دیکھیں اور مورمن کی کتاب کی سچائی الوہیت کے خاص گواہ ہوں ان کی تحریری شہادتیں اس کتاب میں تین گواہوں کی شہادت اور آٹھ گواہوں کی شہادت کے طور پر شامل کی گئی ہیں۔

ہم ہر جگہ کے تمام لوگوں کو مورمن کی کتاب پڑھنے کی دعوت دیتے ہیں کہ اس میں دیئے گئے پیغام پر اپنے دلوں میں غور کرنے اور پھر خدا ابدی باپ سے مسیح کے نام میں اس کتاب کے بچے ہونے کی بابت دعا کریں وہ جو لوگ ان ہدایات پر عمل کریں گے اور ایمان کے ساتھ مانگیں گے وہ روح القدس کی قدرت کے وسیلے اس کتاب کی الوہیت اور سچائی کی گواہی پا لیں گے۔ (دیکھیے مرونی ۳

۱۰-۵)

وہ جو پاک روح کے وسیلے یہ الٰہی گواہی پائیں گے انہیں اسی قدرت کے وسیلے یہ بھی علم ہو گا کہ یسوع مسیح دنیا کا نجات دہندہ ہے اور کہ جوزف سمتھ ان آخری ایام میں اس کی طرف سے مکاشفہ بین اور نبی ہے اور یہ کہ کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام خداوند کی بادشاہی ہے جو کہ مسیح کی دوسری آمد کی تیاری کے لئے زمین پر دوبارہ قائم کی گئی ہے۔