Page:Diwan-e-Ghalib - Urdu (1922).djvu/10

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
This page has not been proofread.

دیگر


سامان ہزار جستجو یعنی دل      ساغر کش خون آرزو یعنی دل

پشت درخ آیءنہ ہے دین و دنیا      منظور ہے دو جہاں سے تو یعنی دل


دیگر


اے کاش بتاں کا خنجر سینہ شگاف      پہلوے حیات سے گذر جاتا صاف

اک تسمہ لگا رہا کہ تا روزے چند      رہیے نہ مشقت گدایٰ سے معاف


دیگر


اے کثرت فہم بے شمار اندیشہ      ہے اصل خرد سے شرمسار اندیشہ

یک قطرہء خون و دعوت صد نشتر      یک وہم و عبادت ہزار اندیشہ


دیگر


دل سوز جنون سے جلوہ منظر ہے آج      نیرگ زمانہ فتنہ پرور ہے آج

ےک تار نفس میں جوں طناب صناع      ہر پارہء دل برنگ دیگر ہے آج


دیگر


گر جوہر امتیاز ہوتا ہم میں      رسوا کرتے نہ آپ کو عالم میں

ہیں نام و نگیں کمیں نگہہ نقب شعور      یہ چور پڑا ہے خانہء خاتم میں