Page:بلوغ العلى بمعرفة الحلى.pdf/3

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
This page has been proofread.

علامت مع ہی اور صحیح بخاری کی علامت خ اور مسلم کی م اور شمائل ترمذی کی شت اور طبقات واقدی کی ق اور مواہب الدنیہ کی مَوْ اور سبل الہدی کی سل اور خصائص کبری کی خص اور منتخب جمع الجوامع کی جع اور تحفۃ المحافل کی تح اور شفای قاضی عیاض کی شفا اور احیاء العلوم کی حا اور نہایۂ ابن اثیر کی یہ اور صراط سوی الشیخ محمود الشیخانے کی صر اور فصل الختاب کی فص اور سیرت ابن ہشام کی ہش اور ریاض نضرہ کی رض اور جہان کہین صاحب کتاب فی صحت یاضعف روایت کا بیان کیا ہے وہان بعد علامت کتاب کی علامت صحیح کی صح اور ضعیف کی ض اور حسن کی حس مقرر کی ہے اور قف علامت ہی روایت و قوت کی آب جس کسیکو اوس کی تخریج پر وقوف حاصل ہو وہ براہ مہربانی اوس تخریج کو لاحق بروایت مذکور کردی جزاہ الله عنی سغیرا وصنّه ضیرا ٭

شمائل خاتم الانبياء وسید الرسل محمد مصطفیٰ صلى اللّٰه علیہ وآلہ وسلم

حضرت ؐ اجمل ترین مردم تہے دور سے اور شیرین تر اور خوبترین مردم تہے قریب سے شفا

ہر خوبی که از ہمه خوبان شنیده ایم امروز در شمائل خوب تو دیده ایم

آپ کی خوبصورتی و نظافت ظاہر تہی مَوْ آپ عظیم و معظم تہے دلون اور نظرون بین شت جب خاموش ہوتی تو آپ پر وفار ہوتا اور جب بات