Jump to content

سورۃ الهمزة

From Wikisource

تعارف سورت

[edit]

عربی متن

[edit]

اردو تراجم

[edit]

احمد علی

[edit]

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے (۱) جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے (۲) وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا (۳) ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا (۴) اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے (۵) وہ الله کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے (۶) جو دلوں تک جا پہنچتی ہے (۷) بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی (۸) لمبے لمبے ستونوں میں (۹)۔