سورۃ القارعة

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

تعارف سورت[edit]

عربی متن[edit]

اردو تراجم[edit]

احمد علی[edit]

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

کھڑکھڑانے والی (۱) وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے (۲) اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے (۳) جس دن لو گ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے (۴) اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے (۵) تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے (۶) تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا (۷) اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے (۸) تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا (۹) اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے (۱۰) وہ دھکتی ہوئی آگ ہے (۱۱)۔