سورۃ البلد

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

تعارف سورت[edit]

عربی متن[edit]

اردو تراجم[edit]

احمد علی[edit]

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

ا س شہر کی قسم ہے (۱) حالانکہ آپ اس شہر میں مقیم ہیں (۲) اورباپ کی اور اس کی اولاد کی قسم ہے (۳) کہ بےشک ہم نے انسان کو مصیبت میں پیدا کیا ہے (۴) کیا وہ خیال کرتا ہےکہ اس پر کوئی بھی ہرگز قابو نہ پا سکے گا (۵) کہتا ہے کہ میں نے مال برباد کر ڈالا (۶) کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے بھی نہیں دیکھا (۷) کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں (۸) اور زبان اور دو ہونٹ (۹) اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھائے (۱۰) پس وہ (دین کی) گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا (۱۱) اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے (۱۲) گردن کا چھوڑانا (۱۳) یا بھوک کے دن میں کھلانا (۱۴) کسی رشتہ دار یتیم کو (۱۵) یا کسی خاک نشین مسکین کو (۱۶) پھر وہ ان میں سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور رحم کرنے کی وصیت کی (۱۷) یہی لوگ دائیں والے ہیں (۱۸) اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا وہی بائیں والے ہیں (۱۹) انہیں پر چاروں طرف سے بند کی ہوئی آگ ہے (۲۰)۔