سورۃ الإنشقاق

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

تعارف سورت[edit]

عربی متن[edit]

اردو تراجم[edit]

احمد علی[edit]

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

جب آسمان پھٹ جائے گا (۱) اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے (۲) اور جب زمین پھیلا دی جائے گی (۳) اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی (۴) اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے (۵) اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا (۶) پھر جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا (۷) تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا (۸) اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا (۹) اور لیکن جس کو نامہٴ اعمال پیٹھ پیچھے سے دیا گیا (۱۰) تو وہ موت کو پکارے گا (۱۱) اور دوزخ میں داخل ہوگا (۱۲) بے شک وہ اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش و خرم تھا (۱۳) بے شک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہر گز نہ لوٹ کر جائے گا (۱۴) کیوں نہیں بے شک اس کا رب تو اس کو دیکھ رہا تھا (۱۵) پس شام کی سرخی کی قسم ہے (۱۶) اور رات کی اور جو کچھ اس نے سمیٹا (۱۷) اور چاند کی جب کہ وہ پورا ہوجائے (۱۸) کہ تمہیں ایک منزل سے دوسری منزل پر چڑھنا ہوگا (۱۹) پھر انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے (۲۰) اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے (۲۱) بلکہ جو لوگ منکر ہیں جھٹلاتے ہیں (۲۲) اور الله خوب جانتا ہے وہ جو (دل میں) محفوظ رکھتے ہیں (۲۳) پس انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو (۲۴) مگر جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے (۲۵)۔