Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/8

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
This page has been proofread.
٢
 

سنْگھاسن کے سامْنے کُچھ فاصْلے پر کاغذ اور بانسوں کا ایک بہت بڑا پتلا دیکھا ہوگا۔ اس پتلے کے دس سر اور بیس ہاتھ دیکھے ہونگے۔ یہ راون کا پتلا ہے ۔ ہزاروں برس ہوئے راجہ رام چندر نے لنکا میں جا کر راون کو مارا تھا۔ اسی قومی فتح کی یادگار میں بجے دشمی کا میلہ ہوتا ہے اور ہر سال راون کا پتلا جلایا جاتا ہے۔ آج ہم تمہیں انھیں راجہ رام چندر کی زندگی کے دلچسپ حالات سناتے ہیں۔

گنگا کی ان معاون ہوں میں جو شمال سے آ کر ملتی ہیں - ایک سرجو ندي ہے۔ اسی ندی پر اجودهیا کا مشہور قصبہ آباد ہے۔ ہندو لوگ آج بھی وہاں تیرتھ کرنے جاتے ہیں۔ آج کل تو اجودھیا ایک چھوٹا سا قصبہ