سورۃ التين

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

تعارف سورت[edit]

عربی متن[edit]

اردو تراجم[edit]

احمد علی[edit]

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

انجیر اور زیتون کی قسم ہے (۱) اور طور سینا کی (۲) اور اس شہر (مکہ) کی جو امن والا ہے (۳) بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے (۴) پھر ہم نے اسے سب سے نیچے پھینک دیا ہے (۵) مگر جو ایمان لائے اور نیک کام کئے سو ان کے لیے تو بے انتہا بدلہ ہے (۶) پھر اس کے بعد آپ کو قیامت کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے (۷) کیا الله سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں (ضرور ہے) (۸)۔