Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/57

From Wikisource
This page has been proofread.

٥١

ایک بار مہاراج لڑائی کے میدان سے زخمی ہو کر آئے تھے اور میں نے مرہم پٹی کرکے رات بھر میں اُنہیں اچھا کر دیا تھا۔ اُسی وقت اُنہوں نے مجھے دو بردان دئے تھے۔ میں نے کہا تھا۔ مجھے آپ کی دیا سے کِس بات کی کمی ہے۔ جب ضرورت ہوگی مانگ لونگی.

منتھرا۔ بس پھر تو ساری بات بنی بنائی ہے۔ آج تُم کوپ بھون میں جاکر بیٹھ جاؤ۔ زیور وغیرہ سب اُتار پھینکو۔ صرف ایک میلی کچیلی ساڑھی پہن لینا۔ اور سر کے بال کھول کر زمین پر پڑی رہنا۔ مہاراج تُمہاری یہ حالت دیکھتے ہی گھبرا جائینگے۔ بس اُسی وقت دونو وعدوں کی یاد دلا کر کہنا کہ اب اُنہیں پورا کِیجئے۔ ایک یِہ کہ رام کے بدلے بھرت کا تیلک ہو دوسرے یہ کہ