This page has been proofread.
٤٩
تیلک ہو جائیگا ۔ اب ہو ہی کیا سکت ہے♦ منتھرا۔ ہونے کو بہت کچھ ہو سکتا ہے-
بس ذرا تریاہٹ سے کام لینا پڑیگا۔ میں ساری ترکیبیں بتلا دونگی۔ ذرا اُن لوگوں کی چالاکی دیکھو کِہ تیلک کی ساعت اُس وقت ٹھیک کی جب راجکمار بھرت ننہیال میں ہیں۔ سوچو اگر دل صاف ہوتا تو دس پانچ دن اور نہ ٹھہر جاتے۔ بھرت کے آ جانے پر تیلک ہوتا تو کیا بِگڑ جاتا۔ مگر وہاں تو دلوں میں میل بھرا ہوا ہے۔ اُن کی غیر حاضری میں چُپکے سے تیلک کر دینا چاہتے ہیں♦
کیکئی۔ ہاں یہ بات بھی تجھے خُوب سُوجھی۔ شاید اسی لئے بھرت کو پہلے سے یہاں سے کھسکا دیا گیا ہے۔ پہلے ہی سے یہ بات سدھی بدھی تھی۔ افسوس مُجھے مٹی میں مِلانے کے لئے ایسے ایسے فِتنے