Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/18

From Wikisource
This page has been proofread.

١٢

وِشْوا مِتر نے دُعا دے کر کہا ۔ مہاراج! ہم تپسّیوں کو راج دربار کی یاد اُسی وقت آتی ہے جب ہمیں کوئی تکلِیف ہوتی ہے ۔ یا جب ہمارے اُوپر کوئی ظُلم کرتا ہے۔ میں آج کل ایک یگّیہ کر رہا ہُوں ۔ مگر راکشس لوگ اُسے نا پاک کرنے کی کوشِش کرتے ہیں ۔ وُہ یگّیہ کی بیدی پر خُون اور ہڈیاں پھینکتے ہیں۔ ماریچ اور سباہُو دو بڑے ہی سرکش راکشس ہیں۔ یِہ سارا فساد اِنہیں دونو کا ہے ۔ مُجھ میں اپنی تپّسِیا کی اِتنی طاقت ہے کہ چاہوں تو ایک بد دُعا دے کر اُن کی ساری فوج کو جلا کر خاک کر دُوں۔ پر یگّیہ کرتے وقت غُصّہ کو روکنا پڑتا ہے۔ اِس لئے میں آپ کے پاس فریاد لے کر آیا ہُوں۔ آپ راجکُمار رام چندر اور لچھمن کو میرے ساتھ بھیج دِیجئے۔ تا کہ وہ میرے یگّیہ کی