Jump to content

Page:Bagh-o-bahar-mir-amman-ebooks-12.pdf/9

From Wikisource
This page has been proofread.
(٧)
مقدمہ

پاؤن اکھڑے۔ روزگار نے موافقت نہ کی۔ عیال و اطفال کو چھوڑ کر تن تنہا کشتی پر سوار ہوا۔ اشرف البلاد کلکتے مین آب و دانے کے زور سے آ پہنچا٠ چندے بیکاری گزری۔ اتفاقاً نواب دلاور جنگ نے بلوا کر اپنے چھوٹے بھائی میر محمد کاظم خان کی اتالیقی کےواسطےمقررکیا٠قریب دوسال کے وہان رہنا ہوا۔ مگر نباہ اپنانہ دیکھا٠ تب منشی میر بہادرعلی جی کے وسیلے سے حضور تک جان گلکرسٹ صاحب بہادر دام اقبالہ کے رسائی ہوئی٠ بارے طالع کی مدد سے ایسے جوان مردکادامن ہاتھ لگاہے۔ چاہیے کہ دن کچھ بھلے آوین۔ نہین تویہ بھی غنیمت ہے کہ ایک ٹکڑاکھاکر پاؤن پھیلا کرسو رہتا ہون۔اور گھر مین دس آدمی چھوٹے بڑے پرورش پاکردعااس قدردان کو کرتے ہین۔ خداقبول کرے٠

حقیقت اردوکی زبان کی بزرگون کے منہ سے یون سنی ہےکہ دلی شہر ہندوؤن کے نزدیک