Jump to content

Page:Bagh-o-bahar-mir-amman-ebooks-12.pdf/68

From Wikisource
This page has been proofread.

سنگ دل کے دل کو نرم کیا۔ مہربان ہو کر فرمایا جلد پادشاہی حکیمون کو حاضر کرو٠وونہین طبیب آکر جمع ہوئے٠ نبض قارورہ دیکھ کر بہت غور کی٠آخرش تشخیص مین ٹھہرا کہ یہ شخص کہین عاشق ہوا ہے۔سوائے وصلِ معشوق کے اس کا کچھ علاج نہیں۔جسوقت وہ ملے یہ صحت پاوے۔جب حکیمون کی بھی زبانی یہی مرض میرا ثابت ہوا۔حُکم کیااِس جوان کو گرمابے مین لے جاؤ۔نہلا کر خاصی پوشاک پہنا کر حضور مین لے آؤ۔د\ونھین مجھے باہر لے گئے۔حمام کروا اچھے کپڑے پہنا خدمت مین پری کی حاضر کیا٠تب وہ نازنین تپاک سے بولی تونے مجھے بیٹھے بٹھائے ناحق بدنام اور رُسوا کیا۔ اب اور کیا کِیا چاہتا ہے؟ جو تیرے دل مین ہے صاف صاف بیان کر٠

یا فُقرا!اُسوقت یہ عالم ہوا کہ شادیِ مرگ ہو جاؤن۔خوشی کے مارے ایسا پھولا کہ جامے مین نہ سماتا تھا۔اور صورت شکل بدل گئی٠ شُکر خدا کا کیااُس سے کہا۔اِس دم ساری حکیمی آپ پر ختم ہوئی کہ مجھ سے مُردے کو ایک بات مین زندہ کیا۔دیکھو تواُس وقت سے