غرض اُس مرد خدا نے سب زخموں کو نیم کے پانی سے دھو دھا کر صاف کیا۔جو لائق ٹانکون کہ پائے اٌنہیں سیا۔ باقی گھاؤن پر اپنے کھیسے سے ایک ڈبیا نکال کر کتنون پر پٹے\پٹی رکھی۔ اور کتنوں پر پھائے چڑھا کر پٹی سے بانده دیا اور نہایت شفقت سے کہا۔ مین دونون وقت آیا کرونگا۔تو خبردار رہو۔ایسی حرکت نکرے جو ٹانکے ٹوٹ جائین• مَرغ کا شوربا بجاے غذا اُسکے حلق مین چوایئو اور اکثر عرق بید مشک گلاب کے ساتھ دیا کیجو جو قوت رہے. یہ کہکر رخصت چاہی٠مین نے بہت مّنت کی اور ہاتھ جوڑ کر کہا ۔ تمھاری تشفی رہنے سے میری بھی زندگی ہوئی- مین تو سواے مرنے کے کچھ سوجھتا نہ تھا۔ خدا تمھیں سلامت رکھے •عطر پان دیکر رَخصت کیا• مین رات دن خدمت مین اُس پري کي حاضر رہتا۔ آرام اپنے اوپر حرام کیا• خدا کی درگاہ سے روز اسکے چنگے ہونے کی دعا مانگتا•
اِتّفاقاً وہ سوداگر بھی آ پہنچا۔ اور میرا مال امانت میرے حوالے کیا• مین نے اُسے اونے پونے