Jump to content

Page:Bagh-o-bahar-mir-amman-ebooks-12.pdf/41

From Wikisource
This page has been proofread.
(٣٩)
پہلے درویش کی سیر

تلاش کرنے لگا٠ڈھونڈھتے ڈھونڈھتے ایک مکان خوش قطع- نیا ۔فراغت کا بھاڑے لیکر جا اُ ترا۔ پہلے اُس معشوق کو صندوق سے نکال کر روئی کے پھانوں پر ملایم بچھونا کر کے ایک گوشے مین لٹایا۔اور آدمی اعتباري وہان چھوڑ کر فقیر جرّاح کی تالاش مین نکل- ہر ایک سے پوچھتا تھا کہ اِس شہر مین جرّاح کا ریگر کون ہے اور کہان رہتا ہی؟ایک شخص نے کہا ایک حجّام جرّاحی کے کسب اور حکیمی کے فن مین پکّا ہے اور اِس کام مین نپٹ پکّا ہے۔ اگر مردے کو اُس کے پاس لیجاو- خدا کے حکم سے ایسی تدبیر کرے کہ ایک بار وہ بھي جي اُٹھے۔ وہ اس محّلے میں رہتا ہی۔اور عیسی نام ہی.

میں یہ مژدہ سنکر بے اختیار چلا٠تلاش کرنے کرتے

پاتے\پتے سے اُس کے دروازے پر پہنچا٠ ایک مرد سفید ریش کو دہلیز پر بیٹھے دیکھا اور کئی آدمی مرہم کی تباری\تیارے کے لیئے کچھ پیس رہے تھے٠ فقیر نے مارے خوشامد کے ادب سے سلام کیا اور کہا- مین کیا اور کہا ۔ میں تمهارا نام اور خوبیان سنکر آیا ہون. ماجرا یہ ہی کہ مین اپنے ملک سے