Jump to content

Page:Bagh-o-bahar-mir-amman-ebooks-12.pdf/10

From Wikisource
This page has been proofread.
٨
مقدمہ

چوجگی ہے۔ انہین کے راجا پرجا قدیم سے رہتے تھے اور اپنی بھاکھا بولتے تھے٠ ہزار برس سے مسلمانون کا عمل ہوا۔ سلطان محمود غزنوی آیا۔ پھر غوری اور لودھی بادشاہ ہوئے۔ اس آمدورفت کے باعث کچھ زبانون نے ہندو مسلمان کی آمیزش پائی٠ آخر امیر تیمور نے (جن کے گھرانے مین اب تلک نام نہاد سلطنت کا۔ چلا جاتا ہے) ہندوستان کو لیا۔ ان کے آنے اور رہنے سے لشکر کا بازار شہر مین داخل ہوا۔ اس واسطے شہر کا بازار اُردو کہلایا۔ پھر ہمایون بادشاہ پٹھانون کے ہاتھ سے حیران ہو کر ولایت گئے۔ آخر وہان سے آنکر پسماندون کو گوشمالی دی۔ کوئی مفسد باقی نہ رہا کہ فتنہ و فساد برپا کریے٠

جب اکبر بادشاہ تخت پر بیٹھے تب چارون طرف کے ملکون سے سب قوم قدردانی اور فیض رسانی اِس خاندانِ لاثانی کی سنکر حضور مین آ کر جمع ہوئے۔ لیکن ہر ایک کی گویائی اور بولی جُدی جُدی تھی٠ اکٹھے ہونے سے آپس مین لین دین سودا سلف سوال و جواب کرنے