مورمن کی کتاب/تعارف

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

مورمن کی کتاب: مورمن کے ہاتھ سے اوراق پر لکھے ہوئے احوال جو نیفی کے اوراق سے لیے گئے۔

یہ نیفی کے لوگوں کی تاریخ کا خلاصہ ہے اور لامنوں کا بھی—جو لامنوں کے لیے لکھا گیا جو اسرائیل کے گھر انہ کے بقیہ ہیں اور یہودی اور غیر قوموں کے لئے بھی—جو ظلم اور نبوت کی روح اور مکاشفہ کے وسیلے سے لکھی گئیں—لکھی اور سربمہر کر دی گئیں اور خداوند کی حفاظت میں چھپائی گئیں تا کہ تباہ نہ ہو جائیں—کہ خدا کی قدرت اور نعمت کے وسیلے سے سامنے آئیں اور ان کا ترجمہ ہو—اور مرونی کے ہاتھوں سربمہر ہو کر خداوند کے لیے چھپائی جائیں تا کہ غیر قوموں کے ذریعے مقررہ وقت پر ظاہر ہوں اس کا ترجمہ خدا کی نعمت کے وسیلے ہو۔

عتیر کی کتاب سے بھی خلاصہ لیا گیا جو یارد کے لوگوں کی تواریخ ہے جو اس وقت پراگندہ کیے گئے جب خداوند نے لوگوں کی زبانوں میں اختلاف ڈالا اس وقت جب وہ آسمان تک پہنچنے کے لیے ایک برج تعمیر کر رہے تھے—جو اسرائیل کے گھرانہ کے بقیہ پر ظاہر کرنے کے لیے ہے کہ خداوند نے انکے باپ دادا کے لئے کتنے بڑے کام کیے اور وہ خداوند کے عُہود جانیں کہ انہیں ہمیشہ کے لئے خارج نہیں کیا گیا اور بھی کہ یہودیوں اور غیر قوم کو قائل کرنے کے لئے کہ یسوع ہی مسیح ہے ابدی خدا جو تمام قوموں پر اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہے— اور اب اگر ان میں غلطیاں ہیں تو وہ آدمیوں کا قصور ہے اس لیے خدا کے کاموں کو ملامت نہ کرو تاکہ مسیح کے تختِ عدالت کے سامنے تم بے داغ ٹھہرو۔

انگریزی میں کیا جانے والا اصل ترجمہ جو جوزف سمتھ جونیئر نے اوراق پر سے کیا

تین گواہوں کی شہادت[edit]

تمام قومیں قبیلے زبانیں اور لوگ جن تک یہ کتاب پہنچے، جانیں کہا ہم نے خدا باپ اور خداوند یسوع مسیح کے فضل کے وسیلے وہ اوراق دیکھے ہیں جو اس تواریخ پر مشتمل ہیں جو کہ نیفی کے لوگوں اور ان کے بھائیوں لامنوں اور یارد کے لوگوں کی بھی تواریخ ہے جو برج کی طرف سے آئے اور جن کے متعلق کہا گیا ہے۔ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ خدا کی قدرت اور نعمت سے ترجمہ کیے گئے ہیں کیونکہ اس کی آواز نے ہمیں بتایا ہے اس لئے ہم یقیناً جانتے ہیں کہ یہ کتاب سچی ہے۔ اور ہم یہ بھی گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے ان تحریروں کو بھی دیکھا جو اوراق پر کندہ ہیں اور وہ آدمی کی نہیں بلکہ خدا کی قدرت سے ہمیں دکھائی گئی ہیں۔ اور ہم سنجیدگی سے اعلان کرتے ہیں کہ خدا کا فرشتہ آسمان سے نیچے اترا اور انہیں لایا اور ہماری نظروں کے سامنے رکھیں کہ ہم ان اوراق اور ان پر کندہ تحریریں دیکھیں اور ہم جانتے ہیں کہ یہ خدا باپ اور ہمارے خداوند یسوع مسیح کے فضل کے وسیلے ہوا کہ ہم نے دیکھا اور شہادت دی کہ یہ باتیں سچ ہیں۔ اور یہ ہماری نظر میں حیرت انگیز ہے اس لیے کہ خداوند کی آواز نے ہمیں حکم دیا کہ اس کی شہادت دیں سو خدا کے حکموں کی فرمانبرداری میں ہم ان چیزوں کی گواہی دیتے ہیں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ اگر ہم مسیح کے ساتھ وفادار ہیں تو ہمارے لباس تمام آدمیوں کے خون سے پاک ہوں گے اور ہم مسیح کے تخِت عدالت کے سامنے بے داغ ٹھہریں گے اور اس کے ساتھ ہمیشہ فردوس میں قیام کریں گے اور باپ اور بیٹا اور روح القدس کی تمجید ہو جو ایک خدا ہے۔ آمین۔

اولیور کاؤڈری، ڈیوڈ وٹمر، مارٹن ہیرس۔

آٹھ گواہوں کی شہادت[edit]

تمام قومیں، قبیلے اور لوگ جن تک یہ کتاب پہنچے جانیں کہ جوزف سمتھ جونیئر جس نے اس کتاب کا ترجمہ کیا ہمیں وہ اوراق جن کا ذکر کیا گیا ہے جو ظاہراً سونے کے لگتے ہیں ہمیں دکھائے ہیں اور جتنے اوراق کا جوزف سمتھ نے ترجمہ کیا ہم نے ہاتھوں میں اٹھا کر دیکھا ہے اور ہم نے ان پر کندہ کی گئی تحریریں دیکھیں جن تمام کی وضع قدیم ہے اور نہایت عمدہ طریقے سے بنائی گئی ہیں اور ہم اس کے متعلق سنجیدگی سے گواہی دیتے ہیں کہ مذکورہ سمتھ نے یہ ہمیں دکھائے چونکہ ہم نے انہیں دیکھا اور اٹھایا اور ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ مذکورہ سمتھ نے وہ اوراق حاصل کیے جن کی بابت ہم نے کہا ہے دنیا کو اس کی گواہی دینے کے لئے دنیا کے سامنے اپنے نام لکھتے ہیں اور ہم جھوٹ نہیں بولتے خدا اس کا گواہ ہے۔

کرسچین وٹمر، جیکب وٹمر، پیٹر وٹمر جونیئر، جان وٹمر، حیرم پیج، جوزف سمتھ سینئر، حارم سمتھ، سموئیل ایچ۔ سمتھ۔