بزم آخر/عدالت کا دربار

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

عدالت کا دربار


دیکھو! بادشاہ تخت پر بیٹھے ہیں؛امیر،وزیر،بخشی،ناظر، وکیل،میر عدل، میر منشی، محرر، مُتصدّی وغیرہ ہاتھ باندھے اپنے اپنے محکموں کے کاغذات پیش کر رہے ہیں۔میر عدل بہادر دار الانصاف کے مقدمے پیش کر رہا ہے،عرض بیگی داد خواہوں کی عرضیاں حضور میں گزار رہا ہے،حکم احکام جاری ہورہے ہیں، دار الانشا سے کسی کے نام شقہ،کسی کو فرمان لکھا جاتا ہے۔ شُقّوں میں شاہزادوں کے القاب “نور چشم طال عمرہ”، معزز امیروں کو “فدویٔ خاص” لکھتے ہیں۔ شقوں کی پیشانی پر سرمے کی قلم سے صاد

امیر غریب بادشاہ کو عرضی میں القاب ‘‘حضرت جہاں پناہ سلامت’’ لکھتے ہیں۔ بادشاہ عرضیوں پر سرمے کی قلم سے دستخط کرتے ہیں: ‘‘حسب سر رشتۂ دار الانصاف تحقیقات بعمل آید، میر عدل احوال دریافتہ بحضور عرض رساند”۔