بزم آخر/دسہرہ

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

دسہرہ


دسہرے کے دن بادشاہ نے دربار کیا۔ دیکھو! پہلے ایک نیل کنٹھ بادشاہ کے سامنے اڑایا۔ ایلو! وہ بازخانے کا داروغہ باز اور شکرا لے کر آیا۔ بادشاہ نے باز کو لے کر ہاتھ پر بٹھایا۔ لو دربار برخواست ہوا۔ تیسرے پہر کو اصطبل خاص کا داروغہ خاص گھوڑوں کو منہدی سے رنگ رنگا، رنگ برنگ کی ان پر نقاشی کر، سونے روپے کے ساز لگا کر جھروکوں کے نیچے لایا، بادشاہ نے گھوڑوں کا ملاحظہ کیا۔ داروغہ کو انعام دے کر رخصت کیا۔