بزم آخر/تقریظ

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

تقریظ

عالی جناب معلیٰ القاب صاحب عالم و عالمیان شاہ زادہ

مرزا محمد سلیمان شاہ صاحب گورگانی، سرپرست خاندان تیموریہ


میں نے اس کتاب موسوم بہ “بزم آخر” کو جس میں ہمارے دو آخری بزرگوں کا طریق معاشرت لکھا ہے، ملاحظہ کیا۔ چونکہ یہ کتاب ہمارے قدیم متوسّل منشی فیض الدین نے جو قلعے میں پرورش پا کر چھوٹے سے بڑے ہوئے اور نیز صاحب عالم بہادر یعنی حضرت والد مغفور کی خدمت میں ہمیشہ حاضر رہے، لکھی ہے۔ اس لیے میں تصدیق کرتا ہوں کہ جو کچھ اس میں لکھا گیا ہے وہ ٹھیک و درست ہے۔ مولف نے صاحب مطبع ارمغانِ دہلی واقع ترکمان دروازہ کی فرمائش سے اس کتاب کو لکھا اور نہایت دلچسپی کے ساتھ لکھا۔

دستخط خاص شاہزادہ صاحب موصوف الصدر


پانزدہم فروری ١٨٨٥؁ء